سکھر (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) شکارپور پھاٹک، گولیمار روڈ سکھر پر فوڈ اتھارٹی اور سکھر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی کاروائی کی۔

کارروائی کے دوران ٹیموں نے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے، جہاں سے بڑی مقدار میں مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ گوشت شہر کے متعدد علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گروہ کافی عرصے سے مردہ اور مضرِ صحت گوشت قصاب مارکیٹوں اور چھوٹے ہوٹلوں میں فروخت کر رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے موقع سے لیے گئے نمونے مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے