رحیم یار خان (کیو این این ورلڈ) ایل پی روڈ پر فاطمہ چوک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار گنے کی ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ارشد اور عبد الغفار کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے کام سے واپس جا رہے تھے کہ بے قابو ٹرالی کی زد میں آگئے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں سے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ پولیس نے حادثے کا سبب بننے والی ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مفرور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے