اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی کیمیکل انجینئر علی حسن، کیمیکل انجینئر ثقلین عباس، انجینئر وسیم عابد، انجینئر وقار علی، علی چینوٹی، علی حسن شاہکوٹ، سیاسی و سماجی کارکن سلطان اعوان، محمد سہیل، مدثر احمد، شہزاد احمد، فیضان احمد، سجاد احمد، محمد ساجد مظفر گڑھی، رانا نعمان نومی، عرفان احمد، امتیاز بھٹی، ملک یاسر علی اوکاڑوی، اسامہ محمود، فیصل عباس، عامر شاہ، سید عمار، کامران راجپوت، ارشد علی ڈوگر، فاروق حیدر خان، بابر علی اور سینئر جرنلسٹ ملک ظفر اقبال بھوہڑ نے مشترکہ طور پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے واقعات نہ صرف معاشرتی اقدار، انسانی حقوق اور قانون کی عملداری کے منافی ہیں بلکہ ملک کے امن و امان اور شہریوں کے تحفظ پر بھی سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد امن، انصاف اور قانون کی بالادستی پر ہوتی ہے، جبکہ ایسے واقعات معاشرے میں خوف و ہراس اور بے یقینی کو جنم دیتے ہیں۔

انہوں نے وفاقی حکومت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے اور عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور حکومت کو اس ضمن میں مؤثر، ٹھوس اور دیرپا اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ شرکاء نے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ملک کو ہر قسم کی بدامنی، ناگہانی واقعات اور انتشار سے محفوظ رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے