ٹوکیو:جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں 7.6 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا ہے جس نے ساحلی علاقوں میں شدید تشویش پھیلا دی ہے۔ جاپان موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد 10 فٹ تک اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی سونامی کی لہریں Aomori سے Iwate تک کے ساحلی و بندرگاہی علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے، اس کے لیے مقامی آبادی کو فوری محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایمرجنسی سسٹم الرٹ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے