کراچی (کیو این این ورلڈ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے طے شدہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پہنایا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اپنے اس دورہ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ انہوں نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، ائیرپورٹ سگنل کے باہر موجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے ائیرپورٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ بھی کیا تھا، جس کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے یہ الزامات عائد کیے گئے تھے کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے پی کے دورے کے موقع پر جان بوجھ کر سڑکیں بند کرائی تھیں۔ کراچی آمد پر کارکنوں کے جوش و خروش اور سیاسی ملاقاتوں کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے