سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/مدثر رتو کی رپورٹ)ڈسکہ کے گنجان آباد علاقے محلہ گاگا میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو معصوم بچوں کے چالیس سالہ باپ نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق 40 سالہ شمشیر عرف جمشید کا اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ گزشتہ روز اسی تنازع کے باعث شمشیر نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقتول کے دو کمسن بچوں سمیت پورا خاندان غم سے نڈھال ہو گیا۔

اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان مسلسل رہنے والی کشیدگی ہی اس لرزہ خیز اقدام کا باعث بنی۔ تھانہ سٹی پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اور قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ واقعے کے تمام محرکات واضح ہو سکیں، جبکہ دوسری جانب دو یتیم بچوں کی حالت دیکھ کر علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے