میرپور ماتھیلو (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ضلع گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ’سندھ کلچر ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر تحصیل میرپور ماتھیلو اور اردگرد علاقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جہاں شہری سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ اجاگر کیے جا رہے ہیں۔ بچے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو نمایاں کر رہے ہیں۔

سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر ثقافتی اشیا کی خریداری میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور علاقائی دھنیں و لوک موسیقی اس تہوار کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو ’یومِ ثقافت سندھ‘ منایا جاتا ہے اور اس کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے