لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں بنگلادیش ہائی کمیشن کے باہر ہندو کمیونٹی کے مظاہرے کے دوران خالصتان نواز سکھوں کی ایک چھوٹی تعداد نے کاؤنٹر مظاہرہ کیا اور بنگلادیش کی حمایت میں بھارت مخالف نعرے بازی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہندو اور بنگلادیشی نژاد ہندو مظاہرین بنگلادیش میں اقلیتوں پر تشدد اور حالیہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جب تقریباً 10 خالصتانی پرچم لہراتے ہوئے پہنچے اور شریف عثمان ہادی کی تعریف کرتے ہوئے بھارت اور مودی حکومت پر الزامات لگائے۔

مظاہرین کے درمیان مختصر تلخ کلامی ہوئی جس پر پولیس نے مداخلت کر کے دونوں گروپوں کو الگ کیا۔ خالصتانی گروپ نے ہائی کمیشن کے سامنے حفاظتی لائن بنا لی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے اہم رہنما شریف عثمان ہادی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا، جنہیں سنگاپور میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ان کی ہلاکت پر بنگلادیش میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے تھے جبکہ بنگلادیش میں اقلیتی ہلاکتوں پر بھارت میں بھی احتجاج جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے