اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا انتہائی اہم سرکاری دورہ کریں گے، جس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں استقبالیہ تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اپنے قیام کے دوران اماراتی صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ عسکری و سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں شیڈولڈ ہیں، جن میں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ مختلف علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اماراتی صدر کے اس اہم دورے کے پیشِ نظر اور سیکیورٹی و پروٹوکول کے پیشِ نظر کل بروز جمعہ اسلام آباد میں عام تعطیل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کو سفارتی حلقوں میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے