متعدد اسلامی ممالک کا اعلان، عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

اسلام آباد/کوالالمپور/ڈھاکہ/نئی دہلی (کیو این این ورلڈ) ملائیشیا، بنگلادیش، انڈونیشیا اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث ان ممالک میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق ملک میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد عیدالفطر 21 مارچ کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح بنگلادیش کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ چاند نظر نہ آنے کے باعث وہاں بھی عید ہفتہ کو ہوگی۔

انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد وہاں کی حکومت نے 21 مارچ کو عیدالفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔ لکھنؤ اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں بھی چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ مسلم علما کونسل نے بھی اسی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

ادھر پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے