کراچی (ویب ڈیسک)سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،عالمی مارکیٹ میں سونا 85 ڈالر اور مقامی سطح پر 8,500 روپے فی تولہ مہنگا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 85 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت بڑھ کر 4 ہزار 485 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے فی تولہ ہو گئی۔
دریں اثنا ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 681 روپے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 4 لاکھ 03 ہزار 688 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔