ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ) گورنمنٹ کنٹریکٹر شرجیل اینڈ برادرز کے اونر سردار ناصر خان لغاری بلوچ کے بیٹے شرجیل خان لغاری رشتہ ازواج کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان کی شادی کی خوشی میں دعوتِ ولیمہ کی ایک باوقار تقریب شہر کے معروف شادی ہال ایونٹ مارکی میں منعقد کی گئی۔
اس پرمسرت تقریب میں بلوچ قبائل کی ممتاز برادریوں سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ملازمین شامل تھے۔
تقریب میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ کے افسران و ٹھیکیداران نے بھی شرکت کی اور دولہا کے والد ناصر خان لغاری کو بیٹے کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ڈیرہ غازی خان کی صحافتی شخصیات بھی پیش پیش رہیں۔ مختلف اخبارات کے بیورو چیف اور نمائندگان، جن میں عامر رضا قادری، ملک مجید وہوچہ، کلیم کلیری، شہزاد یوسفزئی اور دیگر شامل تھے، نے تقریب میں شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریبِ ولیمہ میں آنے والے مہمانوں کی تواضع حکومت کی ون ڈش پالیسی کے تحت انتہائی پُرتکلف انداز میں کی گئی۔ بہترین کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، جس پر تمام شرکاء نے میزبانوں کے حسنِ انتظام کی تعریف کی۔
خوشی کے اس موقع پر سردار ناصر خان لغاری نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ان کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔