اوکاڑہ: (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، سرکاری املاک اور حساس تنصیبات کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور کسی بھی قسم کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لاٹھی، پٹرول بم، اسلحے کی نمائش اور اس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، ڈبل سواری، نفرت انگیز اور اشتعال انگیز تقاریر و مواد پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ ضلع بھر کی حدود میں دفعہ 144 فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے جو 10 فروری تک برقرار رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے