لاہور(کیو این این ورلڈ) بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کا وینیو بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا اور اگر بنگلا دیش ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرے تو اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے دی گئی 24 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے پر ممکنہ متبادل ٹیم کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھارت نہ جانے کے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد موجودہ رینکنگ کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کے شامل ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
دبئی میں موجود آئی سی سی حکام بنگلادیش کی باضابطہ وضاحت کے منتظر ہیں اور کسی بھی وقت اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔