سرگودھا(ویب ڈیسک) شادی کے چند لمحے قبل ایک نوسرباز گینگ بے نقاب ہو گیا جب اصل شوہر دلہن کے پاس پہنچ گئے۔ شادی کے نام پر فراڈ کرنے والے گینگ نے دولہا سے پانچ لاکھ روپے وصول کیے اور دلہن نے خود کو طلاق یافتہ ظاہر کیا۔
تھانہ لکسیاں پولیس نے فراڈ گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔