اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/ بیورو چیف ملک ظفر) ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے گزشتہ شب شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور نمازِ تراویح کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ماہِ رمضان کے آغاز پر ڈی پی او نے خود فیلڈ میں نکل کر داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی اور انہیں الرٹ رہنے کی خصوصی بریفنگ دی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں پرامن رمضان المبارک کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جا چکا ہے۔ ڈی پی او نے معائنے کے دوران افسران کو ہدایات جاری کیں کہ نمازیوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور مساجد کے اطراف گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔

ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر "پکار 15” پر اطلاع دیں تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے