واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون فوج میں بڑی تنظیمِ نو کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت فور اسٹار جنرلز کی تعداد کم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سیکرٹری جنگ پیٹ ہیگستھ کی ہدایت پر تیار کیے جانے والے اس منصوبے میں کچھ بین الاقوامی فوجی کمانڈز کو یکجا کیا جائے گا۔ اگر یہ منصوبہ عمل میں آیا تو یہ امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی تبدیلیوں میں شمار ہوگا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین آئندہ چند دنوں میں منصوبہ پیٹ ہیگستھ کو پیش کر سکتے ہیں، تاہم پینٹاگون کے ترجمان نے فوری طور پر اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

منصوبے کے تحت امریکی سینٹرل کمانڈ، یورپین کمانڈ اور افریقن کمانڈ کو نئی ’یو ایس انٹرنیشنل کمانڈ‘ کے ماتحت لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وہ جنرلز اور ایڈمرلز جن کی براہِ راست رپورٹ پیٹ ہیگستھ کو جاتی ہے، ان کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ان تبدیلیوں پر عملدرآمد کے لیے پیٹ ہیگستھ کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری بھی ضروری ہوگی۔
یاد رہے کہ مئی میں پیٹ ہیگستھ نے امریکی فوج میں فعال فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے