رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار)قومی شاہراہ رینالہ خورد شرقی بائی پاس پر مزدا لوڈ وین کے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ نعش اور زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 28 سالہ محمد اصغر ولد شمشاد علی سکنہ چکن نمبر 15، ون اے ایل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ راجہ ٹاؤن اختر آباد کے رہائشی 25 سالہ وقار شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو ایمرجنسی طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ مزدا وین ڈرائیور کے بارے میں معلومات نہیں ملیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے