رینالہ خورد: معمولی تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت 5 زخمی

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار): تھانہ شیرگڑھ کے علاقہ شیر نگر میں معمولی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا، جہاں مخالف فریق کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دو فریقین کے درمیان ہونے والا جھگڑا اچانک شدت اختیار کر گیا، جس دوران ایک گروہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں محمد احمد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شیرگڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے