رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے اپنی شریک حیات کو قتل کرنے کے سنگین جرم میں ملوث ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود چک نمبر 3 ون آر اے کے رہائشی غلام علی نے مئی 2025 میں اپنی بیوی صدف کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے کیس کی سماعت کے دوران پیش کیے گئے ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم غلام علی کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرم کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسے مزید چھ ماہ قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔ عدالت کے اس فیصلے کو انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے