رینالہ خورد:سیکرٹری یونین کونسلز کے دفاترز کرپشن اور بدعنوانیوں کے گڑھ بن گئے

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) تحصیل رینالہ خورد اور ضلع اوکاڑہ کی مختلف یونین کونسلز کے دفاتر میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جہاں بھاری رشوت کے عوض جعلی برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسلز میں تعینات سیکرٹریز پر الزام ہے کہ وہ طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر ریکارڈ میں ردوبدل کرتے ہوئے بھاری رقوم کے عوض جعلی دستاویزات تیار کر رہے ہیں، جبکہ اب نکاح ناموں کی جعلسازی کا سلسلہ بھی شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کرپشن کے خاتمے اور سرکاری اداروں میں شفافیت کے فروغ کی بات کرتی ہیں، مگر دوسری جانب نچلی سطح پر سرکاری دفاتر میں بدعنوانی عروج پر پہنچ چکی ہے، جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ فوری نوٹس لے کر ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور یونین کونسلز کے نظام کو شفاف بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے