تہران (کیو این این ورلڈ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا مشن مکمل طور پر ناممکن ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زندہ ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومت کے خاتمے کی کوششیں "مشن امپوسیبل” ثابت ہوں گی۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی کمانڈرز کی شہادت سے ملک کے نظام یا عزم میں کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے امریکہ کو پیغام دیا کہ ایران کشیدگی میں کمی لانے میں دلچسپی رکھتا ہے، لیکن کسی بھی قسم کی بات چیت سے پہلے ایران پر ہونے والے حملوں کو روکنا لازمی ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران جوہری افزودگی سمیت اپنے کسی بھی حق سے دستبردار نہیں ہوگا، تاہم ایک ایسا جوہری معاہدہ کیا جا سکتا ہے جو ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی ضمانت دے سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران فی الحال امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے