کوئٹہ (کیو این این ورلڈ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت طلب کیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے ہی رکشے کو آگ لگا دی۔ رکشہ ڈرائیور کا الزام ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے روک کر ناجائز طور پر پیسے مانگے جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

دوسری جانب ایس پی ٹریفک عاصم شاہ نے ڈرائیور کی جانب سے لگائے گئے رشوت کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عاصم شاہ کا کہنا ہے کہ کمشنر کے احکامات پر شہر بھر میں غیر قانونی لوڈر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مذکورہ رکشہ بھی اسی مہم کے تحت پکڑا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق رکشہ جلانے کے واقعے کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے