روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں خنزیر قرار دے دیا۔ روسی جرنیلوں کی ایک تقریب سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یہ یورپی رہنما ماضی کا بدلہ لینے کے لیے روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، تاہم روس کے خلاف بنائے گئے تمام تباہ کن منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ دنیا کو توقع تھی روس ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا اور روس پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے سرپرست مجوزہ امریکی امن منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی طاقت کے ذریعے حاصل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔