اسلام آباد(کیو این این ورلڈ) وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اپنی ذات کے علاوہ اور کوئی ایجنڈا نہیں۔

اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہمیشہ تضادات کا شکار رہا ہے، وہ صرف اپنی ذات کے مفاد میں سوچتے ہیں اور ان کی سیاست اپنی ذات سے شروع ہو کر وہیں ختم ہو جاتی ہے۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے تحریک انصاف مختلف رنگ دکھا رہی ہے اور پارٹی کے اندر واضح تقسیم نظر آتی ہے، جہاں کچھ لوگ مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو کچھ تصادم کی راہ اختیار کرنے پر تلے ہوئے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی خود شدید اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے