پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک پانچ مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا اور اس دوران مجموعی طور پر 44 میچز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 2026 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایونٹ سنگل لیگ فارمیٹ پر ہوگا، جس کے تحت ہر ٹیم کم از کم 10 میچز کھیلے گی۔ پہلے مرحلے میں 28 میچز ہوں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی، جس میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں پلے آف میں حصہ لیں گی اور اس مرحلے میں 12 میچز کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے