اوکاڑہ:صوبائی محتسب پنجاب کا آگاہی سیمینار

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/ بیورو چیف ملک ظفر) ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب محمد شفیق احمد کی زیر صدارت یونین کونسل نمبر 29 چک نمبر 52 ٹو ایل میں ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو ان کے حقوق اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار سے روشناس کروانا تھا۔

سیمینار میں عوام کو صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار، شکایات کے اندراج کے آسان طریقے اور فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر علاقے کے نمبردار، معززینِ علاقہ، سیکرٹری یونین کونسل اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایڈوائزر محمد شفیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب عوامی شکایات کے حل کے لیے ایک موثر اور بہترین فورم ہے، جہاں کوئی بھی شہری بغیر کسی فیس اور پیچیدہ قانونی چارہ جوئی کے اپنے مسائل کے حل کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں میں بدانتظامی، غیر ضروری تاخیر اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے صوبائی محتسب کا ادارہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ محتسب پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی ریلیف کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عام آدمی کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے