اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منعقد ہوگا، جس میں وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس کے معاملے پر تفصیلی اظہار خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کو صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بارے میں بھی اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ پہلے ہی غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کی منظوری دے چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ منظوری سرکلر سمری کے ذریعے دی گئی تھی۔

اجلاس میں دیگر ملکی اور بین الاقوامی امور پر بھی غور کیا جائے گا، تاہم سب کی توجہ بنیادی طور پر غزہ بورڈ آف پیس کے فیصلے اور وزیراعظم کی ملاقات کے نتائج پر مرکوز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے