اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے، جہاں بغداد میں عراقی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایوانِ صدر کے مطابق صدر زرداری اپنے دورے کے دوران عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس موقع پر صدرِ مملکت نے دورانِ پرواز ایران سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ طیارے کے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر صدر زرداری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو پیغام بھجوا کر خطے میں باہمی احترام، امن اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔