نئی دہلی:بھارت میں انڈیگو ایئرلائنز کی ایک پرواز میں ٹیک آف سے چند لمحے قبل ایک کبوتر اچانک طیارے کے اندر داخل ہوگیا، جس سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کبوتر مسافروں کے گرد اڑتا رہا اور چند لمحے کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔ کچھ مسافر خوفزدہ ہو کر چیخنے لگے، جبکہ دیگر مسافر اس منظر کو ریکارڈ کرنے میں مصروف ہوگئے۔ چند مسافروں نے کبوتر کو پکڑنے کی بھی کوشش کی۔

چند لمحوں کی بے چینی کے بعد صورتحال معمول پر آگئی اور مسافر اس واقعے سے لطف اندوز ہونے لگے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طنز و مزاح کے ساتھ دلچسپ تبصرے کیے، اور اب تک لاکھوں لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں فضائی آپریشن شدید مشکلات کا شکار ہے، جہاں روزانہ سیکڑوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے