اسلام آباد(کیو این این ورلڈ)نئے سال کے موقع پر حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کے اس اقدام کو سال نو پر عوام کے لیے ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کسی حد تک کمی کی توقع ہے۔