گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ کے معروف صحافی و ڈویژنل نائب صدر قومی کمیشن برائے قانون، بین المذاہب و انسانی حقوق حکومتِ پاکستان رانا اظہر حسین کے صاحبزادوں رانا وحاج اظہر اور رانا عبدالحادی اظہر نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے سکول پیشن ایجوکیشن سکول سسٹم نوشہرہ سانسی میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اس نمایاں کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور اہلِ علاقہ نے بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے اور اسے محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ رانا وحاج اظہر اور رانا عبدالحادی اظہر نہ صرف ذہین اور محنتی طلبہ ہیں بلکہ نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں، جو دیگر طلبہ کے لیے ایک مثال ہیں۔

اہلِ علاقہ اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے رانا اظہر حسین کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے، جبکہ دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو آئندہ بھی اسی طرح کامیابیاں سمیٹنے اور ہر میدان میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے والدین، اساتذہ اور اسکول کا نام مزید روشن کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے