ہانگ کانگ میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس سے فلائٹ کریو میں ہڑبڑاہٹ پیدا ہوئی، تاہم واقعے کے فوراً بعد مسافر کو حکام نے گرفتار کر لیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ 10 دسمبر کو کیتھی پیسفک کی پرواز کے دوران پیش آیا، جو بوسٹن سے ہانگ کانگ جا رہی تھی۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی مسافر یا عملہ زخمی نہیں ہوا اور پرواز محفوظ طریقے سے لینڈ کر گئی۔

کیتھی پیسفک نے بتایا کہ کیبن عملے نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پایا، دروازے کا معائنہ کیا اور یقینی بنایا کہ دروازہ محفوظ طریقے سے بند ہے۔ ایئر لائن نے واقعے کی رپورٹ متعلقہ حکام اور پولیس کو بھی دی اور کیس پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔

ہانگ کانگ پولیس نے تصدیق کی کہ 20 سالہ مرد مسافر جو مین لینڈ چین سے تعلق رکھتا ہے، کو ایوی ایشن سیکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کیتھی پیسفک نے واضح کیا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت ہر فیصلے کی رہنمائی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے