اسلام آباد (کیو این این ورلڈ)آئی سی سی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کرنے کا آپشن رکھتا ہے، جس سے پاکستان کے صرف 2 پوائنٹ کٹنے کا امکان ہے، جبکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے باوجود بورڈ کے پاس مختلف آپشنز کھلے ہیں اور وہ اپنی حکمت عملی کے مطابق فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش نے عدم تحفظ کے خدشات کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست آئی سی سی سے کی تھی۔ تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کر لیا۔