ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کو اپنا سچا اور کھرا اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ترک دوستی ہمیشہ قائم رہے گی اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگی۔
بحری پلیٹ فارمز کی سروس میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ کامیاب آزمائشوں کے بعد PNS خیبر پاکستان کے حوالے کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان بحریہ کی ضروریات کے تحت چار ملگیم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ طے پایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلا جہاز PNS بابر 24 مئی 2024 کو پاکستان کے حوالے کیا جا چکا ہے، تیسرا جہاز PNS بدر جون 2026 کے اختتام تک جبکہ چوتھا جہاز PNS طارق 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان بحریہ کو فراہم کیا جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ بحری جہاز پاکستان بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گے۔
صدر اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ کا قابلِ اعتماد اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات آئندہ بھی ترقی کرتے رہیں گے۔