گلوبل اکنامک گیلپ سروے کی تازہ ترین رپورٹ نے معیشت اور امن و امان کے حوالے سے پاکستانی عوام کے غیر معمولی اعتماد کی تصدیق کرتے ہوئے بھارت کو بری طرح پچھاڑ دیا ہے۔ 60 ممالک میں کیے گئے اس جامع سروے کے مطابق پاکستان نے سال 2026 کے آغاز پر اقتصادیات اور استحکام کے حوالے سے عالمی اوسط سے کہیں بہتر کارکردگی دکھائی ہے، جس میں 51 فیصد پاکستانی آنے والے سال کے بارے میں پُرامید نظر آتے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 53 فیصد پاکستانی سال 2026 کو معاشی خوشحالی کا سال تصور کر رہے ہیں، جو کہ بھارت میں موجود 39 فیصد شرح اور 24 فیصد کی عالمی اوسط سے نمایاں طور پر بلند ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانیوں میں اپنی معیشت کی بہتری کے حوالے سے پایا جانے والا یقین پڑوسی ملک کے مقابلے میں کہیں زیادہ مستحکم اور مثبت ہے۔

امن و امان کے عالمی تناظر میں بھی پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے واضح برتری حاصل کی ہے، جہاں 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، جبکہ بھارت میں یہ شرح محض 26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں امن اور خوشحالی کے حوالے سے عوامی امیدوں کی یہ بلند ترین سطح 1994 کے بعد پہلی بار دیکھی گئی ہے، جو ملکی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ گیلپ سروے کے یہ نتائج بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے امیج اور خطے میں اس کی معاشی و سفارتی برتری کا ثبوت ہیں، جبکہ بھارت میں ان شرحوں کا کم ہونا وہاں بڑھتی ہوئی اندرونی بے چینی اور معاشی غیر یقینی کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستانی عوام کی اس مثبت سوچ کو ماہرینِ معیشت ملک میں آنے والی بڑی تبدیلیوں اور پائیدار استحکام کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں جس نے بھارت کو عالمی سطح پر سبقت کے میدان میں چت کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے