دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان نے انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 70 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 241 رنز بنائے۔ احمد حسین نے 65 اور سمیر منہاس نے 44 رنز کی اہم اننگز کھیلیں، جبکہ حمزہ ظہور نے 42 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔ یو اے ای کے بولرز میں یوگ شرما نے 3 اور نسیم خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 38 ویں اوور میں 171 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ایان مصباح نے 77 اور پرتھوی مدھو نے 27 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے جگہ پکی کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے