دمبولا (کیو این این ورلڈ) پاکستان اور میزبان سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مسلسل بارش کے باعث بنا کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا معرکہ آج دمبولا کے اسٹیڈیم میں شیڈول تھا، تاہم خراب موسم اور مسلسل بارش کی وجہ سے پہلے ٹاس میں تاخیر ہوئی اور پھر امپائرز نے گراؤنڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اس سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے کیونکہ شاہینوں نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ دوسرا میچ منسوخ ہونے کے بعد اب پاکستان کو سیریز میں ناقابلِ شکست برتری مل گئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 11 جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کی نظریں سیریز جیتنے پر جبکہ سری لنکا کی کوشش سیریز برابر کرنے پر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے