غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا اقدام خوش آئند، خطے میں امن کی امید

اسلام ،ریاض/دوحہ (کیو این این ورلڈ) سعودی عرب اور قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عیدالفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ عارضی جنگ بندی سعودی عرب، قطر اور ترکی کی اپیلوں کے بعد خوش آئند ہے اور مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا بہترین ذریعہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یہ اقدام خطے میں استحکام اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت قدم ہے۔

قطر نے بھی اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان ماحول بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اور یہ پائیدار جنگ بندی معاہدے کے لیے راہ ہموار کرے گی۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر پاکستان نے آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا ہے۔ آپریشن آج رات سے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات تک معطل رہے گا، تاہم وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ افغانستان سے دراندازی پر آپریشن مزید شدت کے ساتھ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

یہ عارضی جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے، اور عالمی برادری نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے