اسلام آباد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتی ہے۔ تاہم دوسری جانب سے جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی گئی اور سرحد پار سے حملے جاری ہیں، جس کے باعث پاک افغان جنگ بندی برقرار نہیں رہی۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی کے ٹھوس شواہد دستیاب ہیں، اور دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر معاونت دینے کے قابلِ اعتماد شواہد بھی موجود ہیں۔ پاکستان کو دہشتگردوں کی حمایت سے متعلق انسانی اور دیگر انٹیلیجنس معلومات حاصل ہیں، اور دہشتگردوں کی تعداد، نام اور مالی معاونت کے حوالے سے معتبر رپورٹس بھی موجود ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی چینلز فعال ہیں، دونوں ممالک کے سفیر اپنے اپنے دارالحکومتوں میں موجود ہیں اور دوطرفہ معاملات مستقل طور پر سفارتی ذرائع سے زیرِ بحث رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے