اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کی زیرِ نگرانی طیب سعید شہید پولیس لائنز میں محکمانہ ترقی (لسٹ اے) کے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ اس اہم امتحان کے دوران ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی لیگل، انسپکٹر اسٹیبلیشمنٹ، لائن آفیسر اور دیگر سینئر پولیس افسران نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور پورے عمل کی کڑی نگرانی کی۔ واضح رہے کہ لسٹ اے کا یہ امتحان کانسٹیبل کے عہدے سے اگلے رینک میں ترقی پانے کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے جس میں ضلع بھر سے کل 310 پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ امتحانات کے انعقاد میں میرٹ اور مکمل شفافیت ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ حق دار کو اس کا حق مل سکے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ تمام امیدواروں کو کامیابی کے لیے یکساں اور منصفانہ مواقع فراہم کیے گئے ہیں اور امتحان میں شامل ہر اہلکار اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ قابلیت کی بنیاد پر ہی اگلی منزل حاصل کر سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس میں ترقی کا عمل شفاف ہونے سے اہلکاروں کے مورال میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ مزید تندہی سے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے