اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/ بیورو چیف ملک ظفر) تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 50 ٹو ایل میں چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان اصغر، اسلم اور زوہیب نے ایک نوجوان پر چوری کا الزام عائد کر کے اسے رسیوں سے جکڑ دیا اور غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ صدر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او راشد ہدایت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں پر تشدد اور قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، گرفتار ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے