اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ضلع بھر میں پٹرول پمپس کی سخت چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی اور سپلائی چین کا معائنہ کر رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے واضح کیا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں پٹرولیم مصنوعات کی کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہے اور تمام پمپس پر سپلائی مکمل طور پر بحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا یا عوامی سطح پر پھیلنے والی قلت کی افواہوں پر ہرگز کان نہ دھریں اور معمول کے مطابق خریداری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے