اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر)اوکاڑہ میں بسنت سے قبل غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کے سب انسپکٹر محمد سعید کی قیادت میں پولیس نفری گشت پر تھی کہ چک نمبر 51/2L کی ایک کھلی جگہ پر دو پتنگ باز، شاہد ندیم اور ارسلان اکمل غیر قانونی پتنگ بازی کر رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر شاہد ندیم کو گرفتار کیا جبکہ ارسلان اکمل فرار ہو گیا۔

ملزمان بسنت سے قبل غیر قانونی طور پر تیاریاں کر رہے تھے۔ پولیس نے 175 پتنگیں اور 20 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کیں اور دونوں پتنگ بازوں کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ نمبر 114/26 درج کر لیا ہے۔ فرار ہونے والے پتنگ باز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے پولیس تھانہ صدر کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے