اوکاڑہ:(نامہ نگار، ملک ظفر) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں انویسٹی گیشن افسران کی بھرتی کے سلسلے میں فزیکل ٹیسٹ کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تفصیلی دورہ کر کے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے امیدواروں کے لیے دوڑ کے عمل، سیکیورٹی انتظامات، پینے کے صاف پانی اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کے تمام مراحل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف انتظامی امور کی نگرانی کی۔

احمد عثمان جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میں بھرتیاں صرف اہل، جسمانی طور پر فٹ اور باصلاحیت افراد کے انتخاب کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ یہ ادارہ مستقبل میں اپنی ریگولیٹری ذمہ داریاں مؤثر انداز میں سرانجام دے سکے۔ انویسٹی گیشن افسران کی بھرتی کے لیے ہونے والے اس فزیکل ٹیسٹ میں 142 مرد اور 62 خواتین امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے کڑے مقابلے کے بعد 78 مرد اور 33 خواتین امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انتظامیہ کے مطابق انفورسمنٹ افسران کی بھرتی کے لیے فزیکل ٹیسٹ کا اگلا مرحلہ 7 جنوری کو منعقد کیا جائے گا جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے