اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت اوکاڑہ میڈیکل کالج کے ترقیاتی منصوبے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایکسین بلڈنگز یاسر علی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کمشنر ساہیوال کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایکسین بلڈنگز نے بریفنگ میں بتایا کہ اوکاڑہ میڈیکل کالج اکیڈمک و ایڈمن بلاک، سٹوڈنٹس و سٹاف ہاسٹلز اور دیگر ضروری شعبہ جات پر مشتمل ہوگا۔ اے ڈی پی کے تحت یہ عظیم الشان منصوبہ 3686 ملین روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کی تکمیل کی مدت جون 2028 مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ میڈیکل کالج کا منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات کا تسلسل ہے، جس سے ضلع بھر کی عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ عوام اس بے مثال منصوبے سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے