اوکاڑ؛متوازن خاندان، خوشحال پاکستان

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر)اوکاڑہ میں محکمہ صحت و آبادی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی سیشن میں ماہرین نے بڑھتی ہوئی آبادی کو نوجوانوں کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وسائل اور آبادی میں توازن کے بغیر معیاری تعلیم، روزگار اور بہتر مستقبل کا حصول ممکن نہیں۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری عاصم ہدایت نے خبردار کیا کہ بے ہنگم آبادی نوجوانوں کو بے روزگاری اور مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مسائل مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں۔

ڈیموگرافر محمد بخش نے نوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہارتوں کے ذریعے ہی معاشی خودمختاری حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر علمائے کرام نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بچوں کی بہتر تربیت کو نہایت اہم قرار دیا، جبکہ ماہرین صحت نے فیملی پلاننگ کو ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے "” کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے