اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر)اوکاڑہ میں ڈی پی او محمد راشد کی ہدایت اور خصوصی اقدامات کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے تعلیمی ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ضلع اوکاڑہ میں پولیس اور الائیڈ اسکول حجرہ شاہ مقیم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے داخلہ، ٹیوشن فیس اور سیکیورٹی چارجز 100 فیصد معاف کیے جائیں گے۔

اس اسکیم کا اطلاق شہدائے پولیس کے بچوں اور مرحوم پولیس ملازمین کے بچوں پر بھی ہوگا، جبکہ سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے بچوں کو ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے تعلیمی شعبے میں فلاحی اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا تاکہ ان کے تعلیمی مواقع کو یقینی بنایا جا سکے اور والدین کے لیے مالی بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے