اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے شیر گڑھ اور حجرہ شاہ مقیم میں غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں اور 7 مقدمات درج کروا کر سامان تحویل میں لے لیا ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی عوامی جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر شروع کی گئی اس مہم میں غیر قانونی ایل پی جی فلنگ پوائنٹس اور سلنڈر ری فلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر دکانیں سیل کرنے کے بعد متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر قائم یہ دکانیں کسی بھی وقت آتشزدگی اور بڑے دھماکوں کا باعث بن سکتی ہیں، جو انسانی جانوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلا امتیاز کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور خلاف قانون کاروبار کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف دکانیں سیل ہوں گی بلکہ سامان کی ضبطگی سمیت سخت ترین قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے