اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/ملک ظفر کی رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی سروسز، او پی ڈی، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے انہیں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہِ راست گفتگو کی اور عملے کے رویے و فراہم کردہ سہولیات سے متعلق فیڈ بیک حاصل کیا، تاکہ انتظامی امور کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شعجین وسطرو نے ہسپتال انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام مریضوں کو بروقت، معیاری اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انسانی ہمدردی اور احسن طریقے سے انجام دیں، جبکہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور مفت ادویات کی فراہمی میں تعطل نہ آنے دینے کی بھی تاکید کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کوالٹی سروسز کا تسلسل برقرار رکھا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ عام آدمی کو دہلیز پر بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے